تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

حکومت نے الیکشن کمیشن کو دوسری ووٹنگ مشین کا آپشن دیدیا

حکومت نے الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے کے لیے ایک اور الیکٹرانک ووٹنگ میشن پیش کرنے کی تیاری شروع ‏کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن ‏کمیشن کےسامنےدوسری مشینیں بھی پیش کی جائیں گی الیکشن کمیشن کااختیارہےکہ وہ کون سی ای وی ایم ‏منتخب کرتا ہے الیکشن کمیشن کے پاس مختلف آپشنزہیں دوسری مشینیں بھی استعمال کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل بااختیار ہے کسی نےکمی نہیں کی مسلم لیگ ن میں3،4گروپ ہیں جو ‏مختلف بیانات دیتے ہیں، ای وی ایم میں یہ پھنستے ہیں اور کہتےہیں الیکشن میں دھاندلی کرائی جاتی ہے ‏اسٹیٹس کو کو برقرار رکھنے کیلئے اپوزیشن ہاتھ پاؤں مار رہی ہے جدید دور ہے ہمیں بھی جدت کی طرف آنا ہو ‏گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کےجواعتراضات ہیں کیاان کےحل کیلئےکوئی تجویزہے ماضی میں کیاتمام الیکشن ‏اعتراضات کے بغیر ہوئے ہیں تمام الیکشن میں تنازعات رہےہیں جس کاہم حل چاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت اہم ہے اپوزیشن جماعتیں معاملات لٹکارہی ہیں ای وی ایم سےمتعلق اپوزیشن تاخیری ‏حربے استعمال کررہی ہے اپوزیشن ایسےوقت پرکھڑاکردےگی کہ پھرکہیں گےاب وقت نہیں۔

Comments

- Advertisement -