سابق وزیرخزانہ اور رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی روایات توٹیکس لگانےکی تھی لیکن ایسا نہیں کیاگیا، حکومت براہ راست ٹیکسزنہیں لگارہی لیکن بالواسطہ ٹیکسز بڑھیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرکےحکومت نےگاڑیوں کی کمپنی کوفائدہ دیا سوچ رہاتھا حکومت تنخواہوں میں20فیصداضافہ کریگی لیکن ایسانہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے موجودہ حکومت کو فائدہ ہوا ہے زرمبادلہ ذخائربڑھےہیں جو خوش آئندبات ہے، کوروناکی وجہ سےٹریول کم ہو گیا ہےجس کی وجہ سےزرمبادلہ ذخائر بڑھے، میں تو چاہتا ہوں گروتھ بڑھے لیکن مشکل ہی لگتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل تنقیدی موڈ سے نکلیں گے تو حکومتی اقدامات کی تعریف کریں گے۔