پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت نے وکلاء کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے تحریک انصاف کے 25 مئی کو لانگ مارچ کے سلسلے میں ہونے والے واقعات پر لاہور میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نامعلوم وکلا کیخلاف دفعہ 324کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ پنجاب پولیس کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں درج ہوا۔

پولیس کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم وکلا پر مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمےمیں پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے تحت پولیس شک کی بنیاد پر کسی بھی وکیل کو گرفتار کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور بار سے خطاب کیا تھا۔ لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ ہے کہ جس تحریک میں وکیل شامل نہ ہو تو وہ کامیاب نہیں ہوتی، قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال بھی وکیل تھے اور اس وقت بھی تحریک آزادی وکلا نے ہی کامیاب کرائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں