پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے: شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو ریاستِ مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے، صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام فلاحی ریاست کی طرف پیش قدمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود کا سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرااولین ایجنڈا ملک وملت کی خدمت ہے، وزیراعظم عمران خان مدینے جیسی ریاست قائم کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے رہنمائی تلاش کرنی ہے، حضرت محمدﷺ نے ایک فلاحی اور رفاہی ریاست قائم کی، ہماری حکومت بھی ایسی ہی ریاست قائم کرنا چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت بڑے امتحان درپیش ہیں، وطن عزیز کو بڑی آزمائشوں کا سامنا ہے، حکومت کو ایک سال میں عالمی سطح پر بہت کامیابیاں ملی ہیں۔

خیال رہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بھی وزیراعظم نے مدینے جیسی ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں محبت، امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کے لیے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کی اہمیت واضح کی۔

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی دنیا لیے ہوئے ہے، آپ ﷺ نے مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا، ریاست مدینہ میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کی آزادی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں