جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

سستی گندم اور چینی کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے5لاکھ ٹن تک چینی کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے قیمتیں کم رکھنے کے لیے سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وزارت فوڈسکیورٹی کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا محمدمیاں سومرو، اسدعمر، عمرایوب، حماداظہر، مشیروں و حکام نے شرکت کی۔

ای سی سی نے5لاکھ ٹن تک چینی کی درآمد کی اجازت دی اور مقامی سطح پرقیمتیں کم رکھنےکیلئےدرآمدی چینی پرسیلزٹیکس ختم کرنےکی بھی منظوری دی۔

- Advertisement -

سفید اور خام چینی کی درآمد پر 5.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ فیصلےسےشوگر ملز30جون تک 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کر سکیں گی۔

روڈ ٹو مکہ منصوبےکو لاہور اور کراچی ایئرپورٹس تک وسعت دینےکا معاملہ مؤخر کرتے ہوئے ایف بی آرکو ٹیکنیکل آلات کی درآمد کیلئے وزارت مذہبی امور سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن روزویلٹ ہوٹل نیویارک سےمتعلق کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی ہے۔ قومی فریٹ اینڈلاجسٹکس پالیسی مزیدغور کیلئے آئندہ اجلاس تک مؤخر کیا گیا ہے۔

وزارت فوڈسکیورٹی کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدکی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ وزارت فوڈسکیورٹی کی بلوچستان کیلئے60ہزارمیٹرک ٹن گندم فراہمی کی سمری منظوری دی گئی۔

فاطمہ فرٹیلائزر، ایگری ٹیک کیلئےگیس ریٹ772روپےفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سندھ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کیلئے 52 فائر فائیٹر گاڑیاں سیلز ٹیکس سے مسنتثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل پالیسی2020-25 ایک مرتبہ پھر مؤخر کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری ہوئی ہے۔ گرانٹ ایف سی بلوچستان کےہیلی کاپٹرکےپرزہ جات خریدنےپرخرچ ہو گی۔

وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب62کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری ہوئی ہے۔ وزارت قانون کی برطانیہ میں کیسز پیروی کیلئے وکلا فیس مد میں 6 کروڑ 74لا کھ کی گرانٹ اور اسلام آبادہائیکورٹ کے تحت 3 نئی عدالتوں کےقیام کیلئے 8 کروڑ 14 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں