اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سبسڈی نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن غیرمستحق افراد کا سبسڈی سے فائدہ اٹھاناحق تلفی کاباعث بھی بنتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں فراہم سبسڈی کے نظام کوشفاف اورمنظم بنانےکاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حکومتی سبسڈیز کی مقدار اور نظام میں اصلاحات پر مبنی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے تھنک ٹینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےتجاویز سےاتفاق کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سبسڈی کےمعاملےمیں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، سبسڈی کےمعاملےمیں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں،سبسڈیزکا مقصد معاشرے کےکمزور طبقوں کی معاونت کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی خزانےسےسبسڈی کامقصدسماجی ومعاشی ترقی کافروغ ہے، غیرمستحق افراد کا سبسڈیز کےنظام سے فائدہ اٹھاناوسائل کازیاں ہے، غیرمستحق افرادکاسبسڈی سےفائدہ اٹھاناحق تلفی کاباعث بھی بنتاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈی نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترجیحات کو مدنظر رکھ کرقابل عمل تجاویزکاروڈمیپ مرتب کریں۔