تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گورنرسندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل اعتراضات لگا کر واپس کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات لگا کر واپس ‏کر دیا۔

گورنرسندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھائے ہیں کہ ڈی ایم سیز کےخاتمے سے کوآرڈینیشن کا مسئلہ ‏پیدا ہو گا ور دہی علاقےشہری علاقوں کا حصہ نہیں ہو سکتے۔

گورنر نے اعتراض لگایا کہ نیابلدیاتی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے کراچی کے تاجروں نے بھی بل کی حمایت ‏نہیں کی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گورنر سندھ نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ‏اور تحفظات سننے کے بعد بل پر اعتراضات اٹھائے۔ ‏

ذرائع گورنرسندھ کے مطابق آج بل پر دستخظ کرنے کی آخری تاریخ تھی اسی لیے اعتراض اٹھا کر واپس بھیج دیا ‏گیا ہے ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس میں کئی چیزیں ایسی ہی جنھیں دوبارہ دیکھنے اور صیح کرنے کی ضرورت ہے ‏مئیر کا انتخاب خفیہ بیلٹنگ سے کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کا نیا سسٹم شروع ہو جائے گا جو غلط ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ‏بلدیاتی ایکٹ میں تمام اختیارات سندھ حکومت کےپاس جارہےہیں بلدیاتی ایکٹ کے ذریعے میئر کےاختیارات نہ ‏ہونے کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو بھی میئر بنایا جاسکےگاجو اسمبلی کاممبربھی نہیں ہوگا خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ‏ہارس ٹریڈنگ کے راستےکھلیں گےاعتراض کیا، نئےایکٹ کے مطابق ٹیکس کلیکشن کا اختیار بھی سندھ حکومت ‏کے پاس ہوگا نئے ایکٹ کے تحت اسپتال اور دیگر محکموں کا اختیار بھی میئر سے لےلیا جائےگا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ خواہش ہے مسئلےکو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور حل کیا جائے تجاوزات سےمتعلق ‏آرڈیننس پر صوبائی حکومت سےبات کرنا چاہتاہوں آرڈیننس میں کچھ چیزوں پر مزید وضاحت چاہتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -