اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دی گرے مین کی زبردست کامیابی کے بعد نیٹ فلکس کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی گرے مین ‘کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی مصنف مارک گرینے کے ناول کی کہانی پر مبنی فلم ’دی گرے مین‘رواں ماہ بائیس جولائی کو ریلیز کی گئی تھی جو شائقین کے دل میں گھر کرگئی، کامیابی کے بعد اسکے سیکوئیل بنانے کا اعلان کیا گیا۔

فلم میں کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ نے سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار دھنوش نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، تاہم فلم کے سیکوئیل میں بھی ریان گوسلنگ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ’دی گرے مین‘کے لیے شائقین کا ردعمل بہت عمدہ تھا، ہم دنیا بھر میں موجود تمام شائقین کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم دو ہزار نو میں تحریر کردہ مارک گرینے کے ناول ” دی گرے مین ” سے ماخوذ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں