بھارت میں لالچی خاتون نے چند پیسوں کی خاطر اپنے کمسن پوتے ہوئے فروخت کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مدہیا پردیش کے ضلع جبل پور میں پیش آیا جہاں امیر ہونے کی خاطر دادی نے اپنے کمسن پوتے کا سودا کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رام پیاری نامی خاتون نے چند روز قبل پوتے کو اغوا کیا اور آگے فروخت کر دیا جس کے عوض اسے 10 ہزار روپے دیے گئے۔
بچے کی تلاش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ اغوا کار اس کی دادی ہی تھی جس نے 4 ماہ کے بچے کو لالچ میں آکر کسی کو فروخت کر دیا ہے۔
پولیس نے بچہ خریدنے والوں کو بھی ڈھونڈ نکالا اور دادی سمیت معاملے ملوث افراد نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ فروخت کرنے اور خریدنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔