منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دریائے ہنگول بپھر گیا، مکران اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: صوبہ بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیاحتی مقام دریائے ہنگول بپھر گیا، جس کے نتیجے میں مکران اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے شدید بارشوں کے باعث دریائے ہنگول میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، طغیانی کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے بند کردیا گیا ہے جس کے نتیجے مکران سےکراچی اور کوئٹہ مکران کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سیاحتی مقام پر واقع دریائے ہنگول میں اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے آس پاس کے ہوٹل، دکانیں اورفصلیں زیرآب آچکی، شدید طغیانی کے نتیجے میں نیشنل پارک آفس بھی ڈوب گیا اور کوسٹل ہائی وے کے ہنگول ندی پل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

ادھر عمرکوٹ کے رہائشی ستر مزدور لسبیلہ کے علاقے میں سیلابی پانی میں پھنس گئے، مزدوری کیلئےجانے والے ان افراد میں بچے بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد متاثرہ افراد کے ورثا نے عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے پیاروں کے بحفاظت واپسی کے لئے فوری امدادای سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں