تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سر پھرا شہری جہاز کے وِنگ پر چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟

واشنگٹن: امریکی ایئرپورٹ لاس ویگاس میں طیارے کے وِنگ(پَر) کے اوپر چڑھ کر عجیب وغریب حرکت کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست لاگ ویگاس کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں الاسکا ایئرلائن کے طیارے کے ونگ پر ایک شخص چڑھ گیا اور اچھل کود کرنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کی لاس ویگاس سے پورلینڈ شہر کی فلائٹ تھی اس سے قبل کے طیارہ اڑان بھرتا شہری اچانک پر کے اوپر آبیٹھا۔ اس دوران اس نے ادھر ادھر دیکھا تو کبھی لیٹ کر سونے کی اداکاری بھی کی۔

بعدازاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو کال کی جس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو گرفتار کرلیا۔

طیارے میں بیٹھے ایک مسافر نے اس ڈرامائی مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مذکورہ شخص کی گرفتاری ونگ سے نیچے گرنے پر عمل میں آئی۔

Comments

- Advertisement -