واشنگٹن: امریکی عدالت نے ننھے بچوں کو کوڑے دان میں پھینکنے کے جرم میں خاتون کو چالیس سال قید کی سزا سنادی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ امریکی ریاست کیرولینا میں پیش آیا تھا، جہاں یوٹیوب میک اپ آرٹسٹ بتیس سالہ الیسا انا ڈیوولٹ نے اپنے دو زندہ بچوں کو کوڑے دان میں پھینکا، جن میں سے ایک نے ڈسٹ بن میں اپنی آخری سانسیں لیں۔
ہوری کاؤئنٹی کے جج نے الیسا انا ڈیوولٹ کو اس سنگین جرم کی پاداش میں چالیس سال قید کی سزا سنائی۔
- Advertisement -
مقامی جریدے کے مطابق ڈیوولٹ نے گذشتہ مہینے میں خود کو شمالی میرٹل بیچ پولیس کے سامنے پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ جس پر جیوری نے انہیں سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق خاتون پر فرر جرم دسمبر دوہزار اٹھارہ میں اس وقت عائد کی گئ تھی جب انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔