کراچی میں تیل چوری کے لیے کنواں کھودنے والا شہری پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق شاہ لطیف میں تیل چوری کیلئے کنواں کھودنے کے دوران پھنسےشہری کی تلاش جاری ہے لاش کنویں میں موجود ہے اور رضاکار اندر جانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
کنواں کافی گہرا ہے جب کہ تیل اور گیس کی وجہ سے اندر جانے میں مشکلات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کی اطلاع آج صبح دی گئی۔ حادثے کے بعد غیرقانونی کام کرنے والے لوگ فرار ہو گئے۔
کنواں تیل یاگیس چوری کےلئے بنایا گیا تھا۔ کنوئیں کے باہر سے سلنڈر اور کنکشن لگانےکے آلات ملے تھے جبکہ اطراف میں گیس کی بو تاحال پھیلی ہوئی ہے۔