جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

انسانی دانتوں والے کتے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں انسانی دانتوں والے کتے کی اصل حقیقت سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کتے کے دانت اصلی نہیں بلکہ نقلی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسا کتا وائرل ہے جس کے دانت انسانوں کی طرح نظر آہے ہیں، درحقیقت یہ دانت اصلی نہیں بلکہ نقلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’اسٹیسی‘ نامی کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کا کتا ہر کسی کے بیڈ روم میں گھنسے کا عادی ہے اس نے حالیہ دنوں ماں کے کمرے میں گھس کر میز کی دراز سے نقلی دانت(بتیسی) نکال کر لگا لیے تھے۔

Milo's quirky new look leaves owner Stacie Owen in stitchesHe quite likes his new teeth and doesn't look to keen to return them

 

اس نے بتایا کہ کتا میری ماں کو ہمیشہ نقلی دانت لگاتے ہوئے دیکھتا تھا تو اس نے ایک دن چھپ کر بتیسی لگانے کی کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، اسے دیکھ کر گھر کے تمام افراد حیرت زدہ رہ گئے تھے۔

یہ انوکھہ واقعہ 11 جون کو پیش آیا، مالک نے مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید لیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں