دبئی: سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا قرعہ کس کے نام نکلا؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے لئے بہترین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لئے انگلینڈ کے جوروٹ، نیوزی لینڈ کے کیل جیمیسن، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے اور بھارت کے روی چندر ایشون کو نامزد کیا گیا تھا۔
تاہم آئی سی سی کی جیوری نے انگلینڈ کے جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا، انگلش بیٹر نے گذشتہ سال 15 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1708 رنز اسکور کئے تھے، ان میں 6 سینچریاں بھی شامل تھیں، ان کا اہم کارنامہ بھارت کے خلاف ڈبل سینچری اسکور کرنا تھی جو انہوں نے بھارتی سرزمین چنائے میں بنائی۔
⭐️ Joe Root 🆚 Kyle Jamieson 🆚 Dimuth Karunaratne 🆚 Ravichandran Ashwin ⭐️
The winner of the 2021 ICC Men's Test Cricketer of the Year is revealed 👉 https://t.co/oH0YWiZpfI pic.twitter.com/IumWnZCb6R
— ICC (@ICC) January 24, 2022
انگلش بیٹر جوروٹ سے قبل پاکستان کے محمد یوسف اور سر ویوین رچرڈز کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہترین کرکٹر کا ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام
حیران کن طور پر آئی سی سی نے پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں کیا تھا حالانکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گذشتہ سال دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے۔
آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو نامزد بھی کیا ہے جن کی رواں سال وکٹوں کی تعداد محض 27 تھی جبکہ قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 47 اور حسن علی نے سال دوہزار اکیس میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کیں تھی۔