تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

آئی ایم ایف سستی ایٹمی توانائی کی فراہمی میں بھی رکاوٹ بن گیا

پاکستان میں سستی ایٹمی توانائی کی فراہمی میں بھی آئی ایم ایف رکاوٹ بن گیا۔ پاکستان نے چشمہ کے مقام پر 1400 میگاواٹ ایٹمی بجلی کا پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

چشمہ پانچ کے ایٹمی بجلی یونٹ پر تعمیراتی لاگت تقریبا 3 ارب 75 کروڑ ڈالر ہے۔ منصوبے کے لئے حکومت پاکستان نے ضانت فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ایٹمی بجلی گھر کے لئے مالی ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔

ایٹمی بجلی یونٹ سے پیدا ہونے والی بجلی 7 روپے سے لے کر 17 روپے ہوسکتی ہے۔ ایٹمی توانائی سستی اور ماحول دوست ہونے کے باوجود آئی ایم ایف دباو پر حکومت مجبور ہوگئی ہے۔

اٹامک انرجی کمیشن نے بجلی کی فروخت سے قرضہ اتارنے کا منصوبہ بھی دیا تھا۔ وزارت خزانہ نے جواب میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف چینی قرض میں اضافہ نہیں چاہتا۔

Comments