تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آئی ایم ایف نے سیلاب سےمتعلق اخراجات کا ثبوت مانگ لیا

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نےحکومت سےسیلاب سےمتعلق اخراجات کاثبوت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف سے ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں آئی ایم ایف نے پرائمری بجٹ خسارے میں مشروط رعایت پر آمادگی کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف پرائمری بجٹ خسارے میں تقریباً 475 ارب کا استثنیٰ دینے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ استثنیٰ کو اخراجات کی تصدیق سے مشروط کیا گیا ہے۔ پرائمری بجٹ خسارہ 1100 ارب روپے پر پہنچ سکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب سےمتعلق اخراجات آئی ایم ایف کوخسارےمیں اضافےکی وجہ بتائی گئی، آئی ایم ایف شرائط پررواں مالی سال پرائمری بجٹ152ارب سرپلس کرناتھا پرائمری بجٹ سرپلس کی بجائے بڑے خسارے میں چلا گیا۔ گزشتہ سال پرائمری بجٹ خسارہ 360 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں معاہدےکےقریب پہنچنےلگے ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارسےآئی ایم ایف مشن چیف کی وفدکےہمراہ ملاقات ہوئی جس میں مشن چیف نے وزیرخزانہ کو مذاکرات میں پیشرفت سےآگاہ کیا۔ مذاکرات کا میوچل اکنامک اینڈ فسکل پالیسی مسودہ مرتب کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -