اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین سے قبل اہم منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دورہ چین سے قبل گلوبل ڈویلپمنٹ اقدامات پر عملدرآمد کیلئے چین کیساتھ ایم اویو کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔ ایم اویو پر دستخط وزیر اعظم کےدورہ چین کےدوران کیےجائیں گے۔
ایم او یو پر سی پیک کے تحت عمل درآمد کرنےکی تجویز ہے ایم اویو کے تحت تخفیف غربت کیلئےاقدامات کئےجائیں گے صحت اور تعلیم کےشعبوں میں تعاون کومضبوط کیا جائےگا نفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ثقافت، اسپورٹس میں تعاون کوفروغ دیاجائےگا۔
ایم او یو کے تحت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں تعاون کیا جائےگا اور تھنک ٹینکس کاتبادلہ کیا جائے گا۔