جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

’ادارے حد میں رہیں حکومت کو رٹ منوانا آتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر قانون اعثم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ادارے حد میں رہیں حکومت کو رٹ منوانا آتی ہے۔

ایک بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ ہمیں دو نہیں ایک سپریم کورٹ چاہیے التجا کرتے ہیں ادارے اپنی حد میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عجلت میں درخواستوں کو سماعت کیلئے فکس کیا گیا بنچ میں دو سینئر ججوں کو شامل نہیں کیا گیا بنچ کے ججز میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نمائندگی کی کمی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت عظمیٰ کے تمام قوانین چیف جسٹس کو بینچ کی سربراہی کرنے سے منع کرتے ہیں تمام صوبائی بار کونسلوں نے متفقہ طور پر موجودہ بینچ سے اپنے اختلاف کا اظہار کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے عدالت عظمیٰ میں جونیئرججوں کی تعیناتی پرقوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جونیئر ججوں کی تعیناتی پر قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter