اسلام آباد: پاکستان نے خطے اور عالمی امن کیلئے پرامن افغانستان کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتیجہ خیزبین الافغان مذاکرات یقینی بناناعالمی برادری کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےافغانستان پر مجازی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی، افغانستان حکومت کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کا انعقادامن کےلیےاتفاق رائےکی مضبوطی سےکیاگیا۔
کانفرنس میں متعددممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جب کہ پاکستان نےخطےاور عالمی امن کیلئے پرامن افغانستان کی اہمیت پرزور دیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے زور دیا کہ امریکاطالبان امن معاہدہ ایک سنہری موقع ہے اور اس معاہدے سے افغان قیادت کو فائدہ اٹھانا چاہیے،افغان قیادت کووسیع شمولیت پرمبنی سیاسی حل یقینی بناناچاہیے، قیدیوں کی رہائی سےجلدبین الافغان مذاکرات کاآغازہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نتیجہ خیزبین الافغان مذاکرات یقینی بناناعالمی برادری کی ضرورت ہے، عالمی ضرورت ہےامن عمل مخالف عناصرکےہاتھوں ڈی ریل نہ ہو، امن عمل مخالف عناصرخطےمیں امن واستحکام نہیں دیکھناچاہتے۔