13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ویزے کا اجرا، سعودی کابینہ نے ملازمین کو خوش خبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے ملکی وزارت خارجہ کو ملازمت کے مصدقہ معاہدہ ہولڈرز کے لیے ویزے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے، سعودی کابینہ نے پرائیویٹ لیبارٹریوں کے قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ کے ارکان نے اقتدار نشینی کی ساتویں سالگرہ پر شاہ سلمان کو مبارکباد پیش کی اور سعودی وژن 2030 کے پروگراموں اور اسکیموں کے مطابق ہمہ جہتی ترقی پر خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

سعودی کابینہ کے اراکین نے مملکت اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ برادر و دوست ملکوں کے ساتھ دوستی اور تعاون کے رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

دوران اجلاس کابینہ نے عراقی وزیراعظم پر دہشتگرد حملے کی سعودی عرب کی طرف سے پھر مذمت کی۔

اراکین نے عزم ظاہر کیا کہ سعودی حکومت اور عوام ملک کے حالات کی بحالی، امن و استحکام اور خوشحالی و ترقی کے فروغ کے مشن میں عراق کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی بات زیر غور آئی کہ مملکت کے 70 فیصد باشندوں کو جن میں سعودی اور غیرملکی سب شامل ہیں، قومی مہم کے تحت کورونا ویکسین مفت فراہم کی گئی اور سعودی عرب کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیابیاں ملیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں