سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیےیہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔
میڈیا کو جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پاک آرمی میں پروموشن نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں تمام تھری اسٹارجنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیےیہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کرکے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت بھی ہوئی۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ،جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔