ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ قانون کے مطابق حل ہوگا، غلام سرور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے سے متعلق بتایا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن سے متعلق قانونی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا اور قانون کے مطابق ہی اب پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ حل ہوگا۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ان باتوں کا اظہار اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس سے متعلق جلدی کہا ہے نہ زیادہ کہا صرف سچ کہا ہے، حکومت کا وعدہ تھا جو بھی ہوگا سب عوام کے سامنے لائیں گے، اداروں کو ٹھیک کریں گے، احتساب اور اصلاحات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن اداروں کو تباہ کیا گیا انہیں درست کرنے کی کوشش کریں گے، پی آئی اے میں ڈگریاں چیک کی گئی تو بہت لوگوں جعلی ڈگریاں سامنے آئیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے مقدم لوگوں کی حفاظت ہے، لوگوں کی حفاظت ترجیح ہے، عوام کے سامنے سچ رکھا ہے۔

وزیر ہوا بازی کا کہ یورپ و برطانیہ کی جانب سے فلائٹ آپریشن پر پابندی سے متعلق کہنا تھا کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشنز ہمارے ویسے ہی دنیا بھر میں بند ہیں، اس وقت بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوری چھپے پائلٹس کو فارغ کررہے ہوتے تو الگ سے واویلا مچایا جارہا ہوتا۔

کیا طیارہ حادثے کی رپورٹ پبلک نہیں کرنی چاہیے تھی؟ سچ کڑوا ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے مثبت نتائج بعد میں نظر آئیں گے، وقتی طور پر مسائل ہوں گے لیکن دنیا کو پیغام جائیگا کہ اب کوئی جعلی پائلٹ نہیں۔

مستقبل میں پی آئی اے ایک بہتر شکل میں اترے گی، 658 لوگوں کو جعلی ڈگری پر بھرتی کرنے والوں کو کچھ نہیں کہا جارہا لیکن جعلی بھرتیاں کرنے والوں نے تو عوام کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں