ووسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپین بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ماضی میں اسپنرز گیند کو تھوک سے ہی چمکاتے تھے لیکن ان حالات میں متبادل آپشنز کو یادداشت کا حصہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ گیند کو تھوک سے نہیں چمکا سکتے، کھلاڑیوں کو کوویڈ نائنٹین کے ایس او پیز سے مکمل آگاہ کررہے ہیں، لیکن اس معاملے سے متعلق مختلف امور پر بھی غور کررہے ہیں۔
کوچ نے یہ بھی کہا کہ تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کھلاڑیوں کو خود ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔
حالیہ بیان میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، آئی سی سی کو اس پابندی کا کوئی حل ضرور نکالنا ہوگا۔
بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، وقار یونس
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ گیند کو چمکانے کیلئے کھلاڑیوں کا پسینہ یا تھوک استعمال کرنا فطری عمل ہے۔ ایسا کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے اور تمام فاسٹ باؤلرز اس کے عادی ہیں۔