لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک انجری کا شکار ہوگئے۔
پریکٹس کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے بین ڈنک کے ہونٹ پر گیند لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے اور ان کو ٹانکے لگائے گئے۔
اگر بین ڈنک صحتیاب ہوگئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کو ہونٹ پر 7 ٹانکے آئے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کی ہدایت کی ہے۔ لاہور قلندرز نے اپنے اہم کھلاڑی کے زخمی ہونے اور ان کی دستیابی سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
📸 of yesterday's practice session!#DamaDamMast #MainHoonQalandar #Dilse pic.twitter.com/jH50GYL14y
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) June 6, 2021