پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا اور اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹریز پر ٹیکسز میں کمی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق زمین رجسٹریشن میں 6 کے بجائے 2 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔
کے پی کے حکومت نے صوبے میں کیپٹل ویلیوٹیکس اور رجسٹریشن فیس بھی ختم کردی گئی، لوگل گورنمنٹ ٹیکس سمیت اسٹمپ ڈیوٹی بھی اب نہیں ہوگی۔
اعلامیہ خیبر پختونخوا بورڈآف ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا۔ متعلقہ شعبوں کے افسران نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام سے شعبے کی ترقی ہوگی۔
خیال رہے کہ کے پی کے حکومت صوبے میں ہر شعبوں کو مراعات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔