ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

قاتل بیٹا بوڑھی ماں کا کٹا ہوا سر لے کر فرار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سفاک بیٹا ضعیف ماں کو قتل کرنے کے بعد کٹا ہوا سر لے کر فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے سنگوتم گاؤں میں پیش آیا جہاں سنگ دل بیٹے نے بڑھی ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

مقتولہ کے دو بیٹے تھے، بڑا بیٹا شادی کے بعد الگ ہوگیا جب کہ چھوٹا بیٹا بیوی سے علیحدگی کے بعد ماں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

راملوی نامی چھوٹا بیٹا نشے کی حالت میں گھر آیا اور اس نے والدہ سے نشے کے لیے مزید پیسوں کا تقاضہ کیا جس پر دونوں کے دوران جھگڑا ہوگیا۔

بیٹے نے والدہ پر ذرا بھی رحم نہ کھایا اور آپے سے باہر ہو کر کلہاڑی کے وار سے بوڑھی والدہ کا سر تن سے جدا کر دیا۔

قاتل نے معاملے کو چھپانے کے لیے والدہ کے دھڑ کو وہیں چھوڑ دیا اور کٹا ہو سر لے کر فرار ہوگیا۔اس خوفناک واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں