اشتہار

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک کیلئے بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور شہر میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی لگا دی اور درخت کاٹنے کو فوجداری جرم قرار دینے کے لئے قانون سازی کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی ۔

عدالت نے لاہور شہر میں درختوں کی کٹاٸی پر مکمل پابندی عاٸد کردی اور حکم دیا کہ درخت کاٹنے کو فوجداری جرم قرار دینے پر قانون سازی کی جاٸے۔

- Advertisement -

عدالت نے قرار دیا کہ لاہور شہر میں اسموگ کے معاملے پر پہلے ہی حالات بہت خراب ہیں اور درختوں کی کاٹی سے مزید صورت حال ابتر ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ کسی بھی پراجیکیٹ کے لئے آئندہ محکمہ ماحولیات درختوں کی کٹائی کی صورت میں این او سی جاری نہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ٹریفک کے رش والے علاقوں میں خلاف ورزی کی صورت میں ایمرجنسی نمبرز کے بورڈز اویزاں کئے جائیں۔

جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ نگران حکومت نے سموگ تدارک کے لئےچینی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ورکنگ پیپر جاری کردیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ اس ورکنگ پیپرزکو وفاقی حکومت کے ذریعے چِینی جکومت سے شئیر کیا جاٸے، درخواستوں پر مزید سماعت 17 فروری ہوگی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں