تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

موت سے قبل کورونا مریضہ کا دل چیر دینے والا آخری جملہ

لندن: برطانیہ میں کوروناوائرس کے باعث موت سے قبل مریضہ کی جانب سے اپنے بیٹے اور شوہر کے لیے آخری دل خراش جملے نے سب کو آب دیدہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ ایما نامی خاتون کا برطانوی اسپتال میں 12 دن تک زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال ہوا لیکن اس دنیا سے جاتے ہوئے وہ اپنے بچے اور شوہر کے نام ایک جملہ کہہ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایما میں کووڈ19 کی سنگین نوعیت تھی جس کے باعث وہ بہ مشکل ہی آنکھیں کھول یا بات کر پارہی تھیں لیکن دنیا سے جاتے ہوئے وہ یہ محبت بھرا جملہ کہہ گئیں کہ ‘میں تم لوگوں(بیٹا اور شوہر) سے بہت پیار کرتی ہوں’۔ صرف اس جملے کے علاوہ مریضہ کوئی گفتگو نہ کرسکیں۔

Emma Reilly, 38, passed away 12 days after being admitted to Salford Royal Hospital in Greater Manchester when she tested positive for coronavirus. Pictured: Ms Reilly with her husband Tony and their son Connor

مریضہ نے اسپتال سے فون کال پر صرف یہی جملہ کہا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا اور پھر بدقسمتی سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

Her husband Tony, 38, then decided to call for an ambulance when her condition deteriorated further and she developed an 'usual cough' early on Boxing Day

خاتون میں کورونا کی شدید علامات بھی تھیں۔ مریضہ کا انتقال برطانیہ کے علاقے گریٹ مانچسٹر میں قائم سیلفورڈ نامی اسپتال میں ہوا، ان کا 5 سالہ بیٹا اب والد کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 38 سالہ ٹونی نامی شوہر نے گزشتہ ماہ کرسمس کے موقع پر علامات ظاہر ہونے پر اسپتال سے رجوع کیا تھا بعد ازاں ڈاکٹروں نے ان کی بیوی کو داخل کرلیا۔ وینٹی لیٹر پر 12 دن گزارنے کے بعد وہ اس دنیا سے چلی گئیں۔ اہل خانہ شدید غم سے نڈھال ہیں۔

Comments

- Advertisement -