تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا بھر میں کوروناوائرس کی تازہ صورت حال جان لیں!

کوروناویکسینیشن کے باوجود دنیا بھر میں وبا کے وار جاری ہیں، مختلف ممالک میں نئے کیسز اور اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ چند ملکوں نے پابندیاں بھی سخت کردی ہیں۔

تفصلات کے مطابق ایران میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔ 24گھنٹوں کے دوران 564 افراد کو موذی وائرس نے شکار کیا۔ ادھر ڈیلٹا کے کیسز بڑھنے پر آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں جاری لاک ڈاؤن اگلے ماہ تک بڑھا دیا گیا۔ آسٹریلوی ریاست نیوساوتھ ویلز کو کورونا کی نئی لہر کاسامنا ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران نیوساوتھ ویلز 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتے میں 64 اموات رپورٹ کی گئیں۔

بھارت میں بھی وائرس بے قابو ہے۔ خونی وائرس نے 24گھنٹے میں 36ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک دن میں وائرس سے 440 افراد جان سے گئے۔

دوسری جانب امریکا میں بچوں اور50 سال سے کم عمر افراد میں وائرس کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتالوں میں بچوں اور پچاس سال سے کم عمر افراد کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

امریکا میں ایک ہفتے کے دوان11 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر اسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ مزید تین امریکی سینیٹرز کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -