اسلام آباد: ٹڈی دل کنٹرول کے قومی ادارے (این ایل سی سی) نے کہا ہے کہ 42متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، ملک بھر میں 61۔21 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 986ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں، ملک بھر میں 8.35کروڑ ایکڑ پر سروے کیا جاچکا ہے، پنجاب میں 24 گھنٹے میں 244723 ایکڑ پر سروے کیا گیا، 4 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر3529 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔
’سندھ میں 24گھنٹے میں79481 ایکڑ پر سروے کیا گیا، اسی طرح 6 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2624ایکڑ پر آپریشن ہوا، خیبر پختونخوا میں24گھنٹے میں206753ایکڑ پر سروے کا عمل مکمل کیا گیا‘۔
ملک کے 48 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے: این ڈی ایم اے
این ایل سی سی نے بتایا کہ کے پی میں 5 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2253ایکڑ پر آپریشن کیا گیا جبکہ بلوچستان میں 24گھنٹے میں 297754 ایکڑ پر اسپرے ہوا، 27 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 7561ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔
این ایل سی سی کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کے خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔