تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عرب اتحاد نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے، ویڈیو جاری!

ریاض: عرب اتحاد نے ابہا ایئرپورٹ پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والا ‘لانچنگ پیڈ’ تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن نے اس لانچنگ پیڈ کو تباہ کردیا جس کے ذریعے سعودی شہر ابہا میں قائم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب بارود سے بھرے دو ڈرون بھیجے گئے تھے۔

ترجمان عرب اتحاد بریگیڈیئر ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں مذکورہ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا، لانچنگ پیڈ کو اس وقت تباہ کیا گیا جب اس سے تیسرا ڈرون بھی ابہا ایئرپورٹ پر حملے کے لیے بھیجا جانے والا تھا، اس موقع پر لانچنگ پیڈ کو آپریٹ کرنے والے بھی ہلاک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایئرپورٹ پر دو ڈرون کو نکارہ بنایا گیا تھا تاہم ڈرون کے ملبے سے ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ایک کمپنی کے 8 کارکن زخمی ہوئے تھے۔

ابھا ایئرپورٹ پر حوثی جنگجوؤں کا ڈرون حملہ، آٹھ شہری زخمی

ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک بنگلادیشی ہے جس کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر تین جن میں 2 کا تعلق بھارت اور ایک کا تعلق بنگلا دیش سے ہے۔ اسی طرح باقی تمام افراد کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغی سعودی عرب کو مسلسل نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ملیشیا نے دو روز قبل بھی مملکت کے علاقے خمیس مشیط پر ایک اور ڈرون داغا جسے تباہ کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -