جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن، لیجنڈ کرکٹر بھی میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن لیے لیجنڈ کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے انسداد پولیو مہم کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم بھی اس بڑے مشن کی تکمیل کے لیے میدان میں آگئے، اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملکی شہری پولیو ورکرز سے تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اپنی جان پر کھیل کر اس بیماری کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور پورے پاکستان کو پولیو ورکرز پر فخر ہے، جو اپنی جان پر کھیل کر ملک کو پولیو سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ لیجنڈ کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ملک میں فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا انسداد پولیو مہم کا افتتاح

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں