تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی شہر میں دہشت کی علامت بننے والا درندہ

ریاض: سعودی عرب کے شہر الخبر میں خوف وہراس پھیلانے والے شیر کو قابو کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ جنگلی حیات نے انسانی آبادی میں آنے والے شیر کو قابو کیا، جانور کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں سے آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلی حیات کو پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی خونخوار شیر شہر میں گھوم رہا ہے جس کے بعد فوراً ایکشن لیا گیا۔

ریسکیو ٹیم نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن دینے کے بعد اسے محفوظ طریقے سے محکمے کے اسپتال میں منتقل کردیا، طبی معائنے کے بعد یہ معلوم کیا جائے گا کہ شیر کس کا ہے۔

اس حوالے سے بھی جانچ کی جائے گی کہ جانور کہاں سے شہری آبادی میں آیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں جنگلی حیات کے قانون کے مطابق شہری آبادی والے علاقے میں درندوں کو پالنے پر چند ماہ قبل پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -