اسلام آباد: فصلوں کے دشمن کہلانے والے ٹڈی دل کا خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب سے بھی خاتمہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہوگیا ہے البتہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈیاں تاحال موجود ہیں۔
وزارت قومی غذائی تحفظ اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کے لیے آپریشن جاری ہے۔
این ایل سی سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2لاکھ33ہزار100ہیکٹرز رقبے کا سروے کیا گیا، انہیں گھنٹوں کے دوران تھرپارکر اور لسبیلہ میں 784 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن مکمل ہوا۔
خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ
6ماہ میں 11لاکھ15ہزار637ہیکٹر رقبے پر انسدادٹڈی دل اسپرے کیا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، متعلقہ ادارے کو پنجاب اور کے پی کے میں کامیابی ملی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقی صوبوں سے بھی ٹڈیوں کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔