اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نچلا طبقہ اوپر آئے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی،پاکستان تب ترقی کرےگا جب پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لائیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شاہراہوں کی تعمیر کےمنصوبوں کاسنگ بنیاد رکھنےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے،کوئٹہ کراچی سڑک پرخود ڈرائیو کیا ہے، اندازہ ہے کتنی خطرناک ہے، سڑکوں کی تعمیر معیاری ہو تاکہ لوگ یاد رکھیں یہ پی ٹی آئی دورمیں بنی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو دنیا کے لئے کچھ کرتا ہے، کامیابی اور عزت اللہ کی طرف سے ملتی ہے ، دنیا ان لوگوں کو یاد کرتی ہے جو انسانیت کیلئے کچھ کرکے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے، ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا، مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ انھوں نے محلات نہیں بنائے، پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر آئےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پرتوجہ نہیں دی گئی اور یہ صوبہ پیچھے رہ گیا، خوشی ہے کہ ہم نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا، ڈھائی سالوں میں 3300 کلو میٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور ان پر کام شروع کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں