واشنگٹن: امریکا میں بیوی اور چار بچوں کو مبینہ طور پر ذبح کرنے والا سفاک باپ عدالت کے کٹھرے میں انصاف کی بھیک مانگنے لگا، بے گناہی سے متعلق اپیل دائر کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ملزم باپ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ساتھ سوتا رہا۔ باپ نے مبینہ طور پر کئی ہفتوں تک لاشوں کو گھر میں ہی گرم کپڑوں میں لیٹ کر رکھا، بعد ازاں پولیس کی کارروائی میں ملوث کی گرفتاری عمل آئی۔
انتھونی نامی ملزم نے عدالت میں بے گناہی سے متعلق درخواست دائر کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال اپریل تک اس کیس کو نمٹا دیا جائے گا، ملزم کو اپنی درخواست میں اپنا دفاع کرنا مشکل ہے، کیوں کہ تمام ثبوت آہستہ آہستہ انتھونی کے خلاف ثابت ہورہے ہیں۔
لاشوں سے تعفن اٹھنے کے بعد آس پڑوس میں شک ہوا جبکہ پولیس نے 13 جنوری کو کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اپنے گھر کے دوسری منزل سے گرفتار کیا، اور بچوں سمیت بیوی کی لاش برآمد کی۔ تین سالہ بیٹی سمیت 11 اور 13 سال کے دو بیٹوں کی لاشیں بھی رضائی میں لپٹی ملیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے زہریلی دوائیاں کھا کر خود کشی بھی کرنے کی کوشش کی۔