لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میچ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، عمران خان بولر ہیں، پی ڈی ایم کا دونوں طرف کھیلنے کا معاملہ ختم ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا آنے والے دنوں میں مزید مایوسی کا شکار ہوں گے، پیپلزپارٹی میدان میں رہے گی یا نہیں اب فیصلہ ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو سزا اشارہ توڑنے پر نہیں کرپشن پر ملی ہے۔
فردوس عاشق نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ سزا یافتہ ملزمان کو پاسپورٹ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتا، مریم نواز اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس دلیل ختم ہوچکی، اب ذاتی حملے کررہی ہیں۔