وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ ترقیاتی بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ترقیاتی بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ بجٹ میں جاری منصوبوں کی تکمیل ترجیحات میں شامل ہے۔ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں انتہائی اہمیت کےچند ہی نئے منصوبے شامل ہوں گے۔
وزارت منصوبہ بندی نےوزارت خزانہ سےآئندہ مالی سال کیلئے3 ہزار ارب مانگ لیے ہیں جس میں جاری اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 3 ہزار ارب ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کاپلان ہے۔
وزارت خزانہ نے وزارت منصوبہ بندی کو 3 ہزار ارب فراہم کرنےکی حامی نہیں بھری۔ جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں کو مکمل کرنےکیلئے 12 ہزار ارب سے زائد کی ضرورت ہے۔
ذرائع پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی بجٹ بھی مکمل طور پر خرچ نہیں ہو سکےگا آئندہ پی ایس ڈی پی میں نئےمنصوبوں کےبجائے جاری منصوبوں کواہمیت دی جائے گی۔