تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

وزارت دفاع کی بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہارِ لاتعلقی

وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہارِلاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزارت دفاع نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت دفاع ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا توثیق نہیں کرتی۔

ترجمان کے مطابق دونوں تنظیموں کےخیراتی مقاصد اور سیلاب زدگان کی امداد سے تعلق نہیں دونوں تنظیموں کی عوامی خدمت کاوزارت سےکوئی تعلق نہیں دونوں تنظیموں کومسلح افواج کی جانب سےبھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں تنظیموں کامسلح افواج کی حمایت یاتسلیم کرنےکادعویٰ حقائق کےمنافی ہے مسلح افواج نے ایسی تنظیموں کو تسلیم کیا ہے نہ ہی اس کی اجازت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی سوسائٹیز کے امور کار پر رہنما اصول واضح ہیں مستقبل کی مشاورت اوررہنمائی کیلئےوزارت دفاع میں پالیسی دستیاب ہے اس پالیسی اور اصولوں کی خلاف ورزی قابل تعزیر جرم ہوگی۔

Comments

- Advertisement -