ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مودی سرکار ہندوتوا بالادستی کے نظریے پر چل رہی ہے: وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں جامعہ ملیہ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبا پر ریاستی تشدد پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مودی سرکار ہندوتوا بالادستی کے نظریے پر چل رہی ہے، مسلمان طلبا شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ مودی سرکار مسلسل اقلیتوں کو حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انڈیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف جاری بد ترین ریاستی تشدد پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف جنگ کی کیفیت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مودی کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، بھارت میں مسلمان مخالف، ہندو نواز متنازع بل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے، گزشتہ روز مودی سرکار نے دہلی کی جامعہ ملیہ کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد کیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس گرلز ہاسٹل اور جامعہ ملیہ کی مسجد میں بھی گھس گئی، اور پناہ گزین طالبات پر تشدد اور بد سلوکی کی۔

مودی حکومت مسلمانوں سے حالت جنگ میں ہے: صدر مملکت عارف علوی

بھارتی پولیس نے طلبہ پر بدترین تشدد کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو زخمی کیا اور کئی طلبہ کو گرفتار کر کے لے گئی، جس کے بعد دہلی سمیت مختلف شہروں میں طلبہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق جامعہ ملیہ کے طلبہ و طالبات کے خلاف رات بھر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں