تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

’ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے پاکستان میں استعمال ہوگی‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون سےجوپیسہ ملےگاوہ پورےپاکستان میں استعمال ہوگا۔

سیلاب متاثرین کیلئےکل کےٹیلی تھون سےمتعلق خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں آپ جانتےہیں اللہ نے ہمیں بڑےامتحان میں ڈالاہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کےبہت سےعوام سیلاب سےشدیدمتاثرہیں سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں سیلاب متاثرین کی امدادکیلئےٹیلی تھون کل رات ساڑھے 9بجے ہو گی۔

عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور اوورسیز سےکہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں جیسے جیسے پیسہ آئےگاسیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی ان کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کےلوگ شامل ہوں گے ٹیلی تھون سےجوپیسہ ملےگاوہ پورےپاکستان میں استعمال ہوگا۔

Comments

- Advertisement -