منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

دی ممی: فلم کی عکس بندی کے مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم دی ممی کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹام کروز نے فلم کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے کچھ مناظر بھی پیش کیے ہیں۔

ٹام کروز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ’بی ہائنڈ دا سینز‘ یعنی پس پردہ مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو سے اندازہ ہو رہا ہے کہ فلم میں کس طرح مختلف ایکشن اور خوفناک مناظر کو فلم بند کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں ٹام کروز نے فلم میں کام کرنے کو بہترین تجربہ قرار دیا۔

دوسری جانب دی ممی کا پہلا ٹیزر جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر پر صارفین نے پرانے اداکاروں کو نہ لینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے دی ممی سیریز کی 3 فلموں کے مرکزی کرداروں ریچل ویز اور برینڈن فریزر کی غیر موجودگی میں فلم میں مزہ نہیں آئے گا۔

انہوں نے برینڈن فریزر کو ٹام کروز سے بہتر قرار دیا۔

کچھ نے تو یہ ماننے سے ہی انکار کردیا کہ برینڈن فریزر کے بغیر بھی ممی فلم بن سکتی ہے۔

فلم کا ٹیزر دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں