ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی: بزرگ شہری کے قتل کا واقعہ، ملزم اہم ڈکیت گروپ کا کارندہ نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے سپرہائی وے پر ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری کے قتل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم اہم ڈکیت گروپ کا کارندہ ہے۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری عبدالقدیر کو مزاحمت پر قتل کیا تھا۔

گرفتار ملزم نعمان عرف سمیع اللہ افغان ڈکیت گروپ کا کارندہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے فرار ساتھیوں میں عبداللہ افغانی، لعل اور عمران شامل ہیں، ملزم نعمان عرف سمیع پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی کہا کہ گروپ نے سہراب گوٹھ میں درجنوں شہریوں کے ساتھ واداتیں کیں، گرفتارملزم سے ملنے والے اسلحے کی فرانزک بھی کرائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں