اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پُراسرار آبی جانور نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں پراسرار آبی جانور کی تیراکی نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی چین کے دریا میں دیکھے جانے والے نامعلوم جانور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، صارفین نے تیراکی کرتی شے کو پراسرار جانور قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق چینی صوبے ہینان کے دریا میں نظر آنے والے جانور سے متعلق مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔ کئی صارفین کا ماننا ہے یہ کوئی پراسرار جانور نہیں بلکہ مگرمچھ یا پھر کوئی بڑی مچھلی ہوسکتی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 فٹ لمبی شے کی ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یہ کہانی سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور سیکڑوں صارفین اس موضوع پر تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں