وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نئے چیئرمین نیب کے لیے حکومت کی جانب سے نام تجویز کرنے کی تردید کر دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ چیئرمین نیب کےعہدےکیلئے پی ٹی آئی نےکوئی نام تجویز نہیں کیا نام تجویز کرنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چئرمین نیب کے عہدے کیلئے تحریک انصاف نے کوئ نام تجویز نہی کیا اس حوالے سے میڈیا پر خبریں درست نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد اس ضمن میں ناموں کا فیصلہ کیا جائیگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 27, 2021
اس سے قبل یہ خبریں آئیں تھیں کہ حکومت کی جانب سےسیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکر کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ یوسف نسیم کھوکرموجودہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ہیں۔
اعجازجعفر اور عملیس چوہدری کا نام بھی زیرغور ہے۔ اپوزیشن کی جانب سےجسٹس(ر) دوست محمد کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح ناصرمحمود کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔