منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن انسداد کرونا نہیں،کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے،کرونا پر سیاست کر کے اپوزیشن نے ثابت کیا ان کے سینے میں دل نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کرونا جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے،یہ وقت سیاست چھوڑ کر دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پہلے بھی متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی،وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے لیے امیدکی کرن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں عوامی خدمت نعروں یا دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے،یہ عناصر ہمیشہ عوام کو تنہا چھوڑ کر باہر گئے،آج عوام نے ان عناصرکے دوغلے چہروں کو پہچان لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں