ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

قومی ایئرلائن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اہداف حاصل کرلیے، پی آئی اے نے ایک سال کی اسسمنٹ میں 20 اکتوبر 2021 کے آڈٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن کے بوئینگ 777 اور ائیربس 320 کی اسسمنٹ کی جو عالمی معیار کے مطابق تھی۔ سیفٹی ایجنسی کے تحت یورپ، کینیڈا، خلیج میں کمرشل پروازوں کی لینڈنگ، سیفٹی اسسمنٹ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پی آئی اے نے تاریخ پہلی بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

سیفٹی اسسمینٹ آف فارن ایئر کرافٹ پروگرام انیس سو چھیانوے میں شروع ہوا تھا۔ زیرو انڈیکس سیفٹی ریٹنگ حاصل کرنے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور پی آئی اے کی ٹیم کوانتھک محنت اور اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے کے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے بعد ایئرلائن کی تمام بین الاقوامی پروازوں پر سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب خودسے مزید سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے جس سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں حفاظت سے متعلق آگاہی کا ایک نیا کلچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کلچر پر عمل کرنے والے ملازمین کو کیریئر اپ گریڈ اور مراعات دی جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نے پاکستان میں بھی ریگولیٹری اتھارٹی کو پیشہ ورانہ مدد کی پیشکش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ اس سال نومبر میں سول ایوی ایشن کا آئی سی اے او آڈٹ کلیئر کرنے کے بعد پی آئی اے کی مغرب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں