دورہ زمبابوے مکمل ہونے کے بعد قومی اسکواڈ کل رات 8 بجے ہرارے سے وطن واپس روانہ ہو گا۔
اسکواڈ 12مئی کی صبح 10بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچےگا۔ اسکواڈ میں شامل 2 ارکان ہرارے سے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیوکلف ڈیکن جنوبی افریقا جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کل دوپہر 12:30 بجے (زمبابوے ٹائم) اور سہ پہر 3:30 بجے (پاکستان ٹائم) پوسٹ سیریز ورچوئل میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی کے ممالک میں شامل زمبابوے سے قومی ٹیم کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اجازت دی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے سے واپسی کیلئے سی اے اے نے این او سی جاری کرر دیا ہے۔ کورونا کے تناظر میں پی سی بی نےقومی ٹیم کی واپسی کیلئےاین او سی کی درخواست کی تھی۔
ٹیم کو 7 سے 10 دن تک گھروں پر قرنطینہ بھی لازمی کرناہوگا۔ سول ایوی ایشن کےشعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل سیریز کے اختتام پر زمبابوے سے قومی ٹیم کےٹی20 اسکواڈ کو وطن واپسی کے لیے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔
پی سی بی کی درخواست پر سی اے اے نےکھلاڑیوں کی واپسی کیلئے اجازت نامہ دے رکھا ہے۔ پی سی بی نے کورونا ایس اوپیز کے تحت سفری پابندیوں کےباعث اجازت طلب کی تھی۔