عید کے موقع پر نیشنل ڈیوٹی پرموجود قومی کھلاڑی مانچسٹر میں عید منا رہے ہیں۔
تمام کھلاڑیوں نے مانچسٹر کے ہوٹل میں عید کی نماز ادا کی۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے جماعت کی امامت کی۔
Pakistan men's cricket team celebrate Eid-ul-Adha in Manchester today#EidAlAdha pic.twitter.com/qXfIMaIADy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2021
عید کے پرُمسرت موقع پر کھلاڑیوں نے بغل گیر ہو کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
کھلاڑی عید منانے کے بعد آج انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلیں گے۔
Eid Mubarak to Pakistan team and support staff, and yes you are rocking your Eid wear! 👊 pic.twitter.com/kB1N0nyMxx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2021
دوسری جانب اولمپکس ویلیج میں پاکستانی ایتھلیٹس اور آفیشلز نے عید منائی جب کہ دیگر مسلمان ممالک کے کھلاڑی اور آفیشلز نے بھی نماز عید ادا کی۔
#عيد_اضحى_مبارك pic.twitter.com/2XRuDSOai7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2021
اولمپکس کی انتظامیہ نے نماز عید کا اہتمام کیا تھا۔۔۔ نماز عید میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔
پاکستانی اور دیگر مسلم ممالک کے ایتھلیٹس نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔